مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کو عالمی حکومتوں کے لئے ٹیسٹ کیس قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی جرائم انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے ممالک کے حقیقی چہرے سے نقاب اتارنے کے لئے کافی ہیں۔ ان واقعات سے عالمی سطح پر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور رعایت کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔
کنعانی نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے مغربی علاقوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے بعد واضح ہوگیا کہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے ممالک اندر سے کس حد تک اپنے نعروں میں خلوص رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ